جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قومی اسمبلی میں ہنگامہ، بڑی تعداد میں پی ٹی آئی ارکان پریس گیلری میں گھس گئے ٗ تلخ کلامی ٗ ہاتھا پائی ،بات بڑھ گئی

datetime 17  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک کے 22ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں وہ ہفتہ کو ایوان صدر حلف اٹھائیں گے ٗتحریک انصاف کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار عمران خان نے 176ووٹ حاصل کئے ٗ ان کے مد مقابل شہباز شریف کو 96ووٹ ملے ٗ

پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا ۔قبل ازیں قومی اسمبلی میں کارروائی دیکھنے کیلئے مہمانوں کے رش کی وجہ سے دھکم پیل ہوئی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جب عمران خان کی پارلیمنٹ پہنچے تو وہ بھی رش میں پھنس گئے اور دھکم پیل کا سامنا کرنا پڑا جس پر عمران خان نے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے ایس پی سیکیورٹی سے رابطہ کیا اورتحفظات سے آگاہ کیا۔اجلاس کے دور ان لوگوں کی بڑی تعداد پارلیمنٹ کے باہر موجود تھی ٗ مہمانوں کے زیادہ رش کے باعث مہمانوں کی گیلری کے دروازے بند کر دیئے گئے جس کے باعث لوگوں نے پریس گیلری میں گھسنے کی کوشش کی اور جب صحافیوں کی جانب سے روکا گیا اور ان سے کہا گیا کہ آپ یہاں پر داخل نہیں ہوسکتے جس پر لوگوں کی جانب سے کہا گیا کہ ہمارے پاس پارلیمنٹ کا کارڈ موجود ہے تاہم دھکم پیل ہوئی اور بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان پریس گیلری میں داخل ہو گئے اور تلخ کلامی کے بعد ہاتھاپائی ہوئی اور توڑ پھوڑ بھی کی گئی تاہم صحافیوں نے سیکیورٹی عملے سے گزارش کی جس کے بعد انہیں باہر نکالا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں کی کارروائی کو دیکھنے کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے بغیرکارڈ پارلیمنٹ داخلے کی کوشش بھی کی جس پر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اورسیکیورٹی اسٹاف میں تلخ کلامی بھی ہوئی ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…