اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا فیصلہ عمران خان کے حق میں آتے ہی ن لیگ کے اراکان نے شدید نعرے بازی شروع کر دی ، ن لیگی اراکین نے نعرے لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ووٹ چور نا منظور ‘‘ ۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان نے176ووٹ حاصل کر کے پاکستان کے نئے وزیراعظم بن گئے ہیں جس کا باقاعدہ حلف وہ بروز ہفتہ ایوان صدر میں ساڑھے نوبجے اٹھائیں گے ۔دریں اثنا قومی اسمبلی میں
نئے وزیراعظم کیلئے رائے شماری مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کر دیا گیا، عمران خان پاکستان کے اگلے وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔ عمران خان کے مدمقابل ن لیگ کے صدر شہباز شریف تھے جنہیں عمران خان نے قومی اسمبلی میں ہونیوالی رائے شماری میں شکست دی۔ پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ عمران خان کو رائے شماری میں176ووٹ پڑے جبکہ ان کے مقابلے میں شہباز شریف96 ووٹ حاصل کر سکے۔