اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

’’پشاور میں ایک اور خواجہ سرا تشدد کے بعد قتل‘‘ جانتے ہیں صرف تین سالوں میں کتنے خواجہ سرائوں کو خیبرپختونخواہ میں قتل کیا جا چکا ہے، تعداد اتنی کہ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے

datetime 17  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک)صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک خواجہ سرا کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق خواجہ سرا ساجد عرف نازو کو باڑا گیٹ کے علاقے میں اس کی رہائش گاہ پر قتل کیا گیا ٗپولیس کے مطابق نازو کی لاش پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔پولیس نے قتل کے شبہ میں 2 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ گرفتار افراد میں مقتول خواجہ سرا کا مالک مکان بھی شامل ہے۔خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم ٹرانس ایکشن پاکستان نے نازو کے قتل کی

مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 2015 کے بعد سے خیبر پختونخوا میں یہ خواجہ سراؤں کے قتل کا 62واں واقعہ ہے۔تنظیم کا کہنا تھا کہ رواں برس اب تک خواجہ سراؤں پر تشدد کے 478 کیسز ریکارڈ ہوچکے ہیں۔رواں ماہ کے آغاز میں بھی پشاور کے نواحی علاقے سربند میں نامعلوم افراد نے 3 خواجہ سرائوں کو خنجر کے وار سے زخمی کر دیا تھا اس سے قبل مارچ میں پشاور کے رِنگ روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں رکشے میں سوار ایک خواجہ سرا اپنے ساتھی سمیت جاں بحق ہوگیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…