اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہو کر آنیوالی خواتین کی اکثریت میٹرک پاس نکلی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہو کر آنیوالی خواتین کی اکثریت میٹرک پاس نکلی۔ 22مخصوص نشستوں پر منتخب ہو کر آنیوالی مختلف جماعتوں کی خواتین میں سے 8خواتین صرف میٹرک پاس، 4نے ایف اے کر رکھا، باقی گریجویٹس جن میں سے دو خواتین ایسی ہیں جنہوں نے ایم بی بی ایس کر رکھا ہے جبکہ مجلس عمل کی خاتون رکن اسمبلی
حمیرا مڈل پاس بھی نہیں ۔ اس حوالے سے مرد رکن صوبائی اسمبلی میں سے 10ایسے ہیں جنہوں نے میٹرک تک تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔ جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی عنایت اللہ نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ 4سے زائد اراکین کے پاس وفاق المدارس کی سند ہے۔ سیاسی جماعتوں کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں پر خواتین کا انتخاب ان کی ڈگری نہیں بلکہ سیاسی کیرئیر کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ صوبائی اسمبلی کے 124ارکان میں بیشتر یونیورسٹیوں کے ڈگری ہولڈرز ہیں۔