جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب کے بعد مرکز بھی ہاتھ سے جاتا دیکھ کر ن لیگ زرداری کی منتوں پر اتر آئی، پیپلزپارٹی قیادت کو شہباز کا کیا پیغام پہنچادیا گیا

datetime 17  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (بیورورپورٹ) پیپلزپارٹی کا شہباز شریف کو ووٹ ڈالنے سے انکار، ن لیگ زرداری کی منتوں پر اتر آئی۔ تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی میں پاکستان کے اگلے وزیراعظم کا انتخاب ہونا ہے اور ایسے میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف عمران خان کے مدمقابل قائدایوان کے امیدوار ہیں۔ پیپلزپارٹی شہباز شریف کو ووٹ دینے سے انکار کر چکی ہے

اور اس حوالے سے ن لیگ کو واضح طور پر پیغام پہنچا دیا گیا تھا کہ پیپلزپارٹی شہباز شریف کو ووٹ نہیں دیگی بہتر ہے کہ ن لیگ کسی اور رہنما کو سامنے لے آئے جس پر ن لیگ نے پیپلزپارٹی کا مطالبہ مستردکرتے ہوئے شہباز شریف کو بطور قائد ایوان کے امیدوار کے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے منانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ ن لیگ نے اس حوالے سے پیپلزپارٹی سے رابطہ کیا ہے اورپیغام دیا گیا ہے کہ شہباز شریف کی بطور قائد ایوان کے امیدوار کے طورپر نامزدگی پیپلزپارٹی کی مشاورت سے کی گئی ہے اور اب پیپلزپارٹی کا اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے ، پیپلزپارٹی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے نہیں تو اپوزیشن اتحاد کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ ن لیگ کے اعلان کے بعد پیپلزپارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے وہ اس فیصلے کے حوالے سے اپنا حتمی فیصلہ بعد نماز جمعہ سنائے گی ۔ واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی میں بعد نماز جمعہ 3:30پر قائدایوان کے انتخاب کیلئے اجلاس ہونا ہے۔جبکہ پیپلزپارٹی قائد ایوان کے انتخاب میں شہباز شریف کو ووٹ ڈالنے سے انکار کر چکی ہے  جبکہ متحدہ اپوزیشن اتحاد میں شامل مذہبی جماعتوں کے اتحاد مجلس عمل میں شامل اہم جماعت جماعت اسلامی نے بھی قائد ایوان کے انتخاب میں غیر جانبدار رہنے کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…