منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اداروں اور شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے عطیات مگرجانتے ہیں عام پاکستانیوں نے10، 10روپے ایس ایم ایس کے ذریعےڈیم فنڈ میں دیکرکتنے کروڑ روپے جمع کروا دئیے، نئی تاریخ رقم ہو گئی

datetime 17  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے دیامر بھاشا اور مہمندڈیموں کی تعمیر کے لیے قائم کردہ فنڈ میںاندرون اور بیرون ملک سے عطیات دینے کا سلسلہ جاری ہے تاہم مجموعی طور پر ڈیم فنڈمیں 13اگست تک تقریباً 86کروڑ 18 لاکھ روپے کے عطیات جمع ہوگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمارکے مطابق 13اگست کو2کروڑ 20لاکھ روپے سے زائد عطیات فنڈ میں موصول ہوئے، اسی طرح 9 اگست کو 8کروڑ 74لاکھ روپے، 8اگست کو 6کروڑ 34لاکھ روپے اور

چھ گست کو 4کروڑ 49 لاکھ روپے جمع ہوئے ہیں۔سپریم کورٹ کے دیامر، بھاشا اورمہمندڈیم فنڈ میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے 69لاکھ سے زائدرقوم جمع کرائی گئیں جبکہ ملک کے اندرسے مجموعی طورپر85کروڑ 48لاکھ روپے جمع کیے جا چکے ہیں۔اندرون ملک سے 3 کروڑ 91لاکھ روپے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے وصول ہوئے،دوکروڑ 6لاکھ روپے انٹربینک ٹرانسفر سروس کے ذریعے جبکہ77کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد رقم مختلف بینکوں میں جمع کروائی گئی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…