کراچی(نیوز ڈیسک)سابق ایس ایس پی ملیررائوانوارکے خلاف سندھ ہائی کورٹ میںغیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ضمانت کے خلاف درخواست دائرکردی گئی ہے۔جمعہ کوسندھ ہائی کورٹ میں سابق ایس ایس پی ملیررائوانوارکے غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ضمانت کے خلاف درخواست نقیب اللہ کے والد نے فیصل صدیقی ایڈووکیٹ
کے توسط سے دائرکی۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ ملزم رائوانوارکو ضمانت دینے سے مقدمات پرمنفی اثرات مرتب ہوں گے، سابق ایس ایس پی کی ضمانتوں پرمدعی مقدمہ کو سنا ہی نہیں گیا۔والد نے درخواست میں کہا ہے کہ ملزم کی ضمانتیں منسوخ کی جائیں اورگرفتار کرکے شفاف تحقیقات کرائی جائیں اورملزم رائوانوارکو گرفتار کرکے کے جیل منتقل کیا جائے۔