اسلام آباد (آئی این پی)عمران خان کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری کیلئے ایوان صدر نے مہمانوں کے 100 پاسز تحریک انصاف کو جاری کردئیے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اپنے مہمانوں کو خود مدعو کرے گی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی بطوروزیراعظم تقریب حلف برداری کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، جس کے لئے ایوان صدر نے بھی پی ٹی آئی کو
100پاسز جاری کردئیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں عمران خان کے خاندان کے اراکین،کرکٹر،دوست اور پارٹی کے لوگوں کو مدعو کیا جائے گا۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد چائے بسکٹ سے تواضع کی جائے گی،جبکہ عمران خان حلف لینے کے بعد چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں کے درمیان قوم سے پہلا خطاب کریں گے، خطاب کے نکات آج کے مشاورتی اجلاس میں فائنل کر لیے جائیں گے۔