اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خان متوقع طور پر پاکستان کے وزیراعظم ہونگے اور آج اس حوالے سے قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب ہونے جا رہے ہیں۔ الیکشن میں جیت اورعمران خان کے متوقع وزیراعظم بننے کی خبر سامنے آنے کے بعد پاکستان کو کئی بڑی خوشخبریاں مل چکی ہیں جس میں سے ایک ایرانی سرحد کے قریب تیل کے کویت سے بھی
بڑے ذخائر کی دریافت ہے جبکہ اب سندھ میں سانگھڑ کے قریب بھی گیس کاایک بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے جبکہ اس کنویں سے تیل بھی برآمدہو گا۔ ذرائع کے مطابق یہ ایک نیا ذخیرہ ہے جس کے قریب کوئی مزید کنواں موجود نہیںہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ابتدائی اندازے کے مطابق کنویں سے 20 ملین مکعب فٹ گیس اور 150 بیرل یومیہ تیل نکلنے کا امکان ہے۔