یہ شخص کل تک کیاکرتارہا؟بڑے دشمن شہباز شریف ہیں، نون لیگی دوست پہلے شہباز شریف کا کردار تو دیکھیں، پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو آئینہ دکھادیا،کھری کھری سنادیں

16  اگست‬‮  2018

اسلام آباد( آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ہماری قیادت کے متعلق بیانات دینے سے قبل نون لیگی دوست پہلے شہباز شریف کا کردار تو دیکھیں، نون لیگ کے سب سے بڑے دشمن شہباز شریف ہیں، لیگی قیادت آنکھیں کھولے،یہ شخص کل تک بلاول بھٹو، آصف زرداری صاحب کے متعلق ہرزہ سرائی کرتے رہے،

آصف زرداری نے گیارہ سال بہادری سے جیل کاٹی لیکن کبھی سمجھوتا نہیں کیا،ہم نے جمہوریت کی خاطر جانیں دیں اب بھی ہم ہی میدان میں کھڑے ہیں۔جمعرات کو پی پی پی کے مرکزی اطلاعات سیکریٹری سینیٹر مولابخش چانڈیو نے نون لیگ کے رہنماؤں کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہماری قیادت کی کوئی مجبوری نہ پہلے تھی نہ اب ہے، ہماری قیادت کے متعلق بیانات دینے سے قبل نون لیگی دوست پہلے شہباز شریف کا کردار تو دیکھیں، نون لیگ کے سب سے بڑے دشمن شہباز شریف ہیں، لیگی قیادت آنکھیں کھولے، مولابخش چانڈیو نے کہا کہ شہباز شریف جمہوریت نے نقصان پہنچایا اور پنجاب میں جیالوں کو اذیتیں دیں، یہ شخص کل تک بلاول بھٹو، آصف زرداری صاحب کے متعلق ہرزہ سرائی کرتے رہے، پنجاب میں پی پی قیادت اور کارکنوں کو شہباز شریف نے ہر دور میں انتقام کا نشانہ بنایا، ہمارا جھگڑا نون لیگ سے نہیں شہباز شریف کے مشکوک کردار نے ہمیں مجبور کیا ہے، مولابخش چانڈیو نے کہا کہ ہماری مجبوری نظام ، آئین اور قانون ہے، جیلوں سے ڈرنے والے نہیں ،لیگی دوستوں کی قیادت جیلوں میں رو رو کر معاہدے کر گئی، ہم نے کبھی سمجھوتے نہیں کئے ،آصف زرداری نے گیارہ سال بہادری سے جیل کاٹی لیکن کبھی سمجھوتا نہیں کیا،ہمیں مجبوریوں کاطعنی ٰ دینے والے پہلے اپنی تاریخ دیکھیں،ہم نے جمہوریت کی خاطر جانیں دیں اب بھی ہم ہی میدان میں کھڑے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…