جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

شہبازشریف کی بدترین ناکامی کے بعداڈیالہ جیل میں ملاقاتیوں کی لائنیں لگ گئیں،کارکنوں اور رہنماؤں کی نظریں پھر نوازشریف پر، کون کون پہنچا؟ نام سامنے آگئے

datetime 16  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ( ر) صفدر سے ملاقات کیلئے لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل پہنچی۔اس موقع پر نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قید و بند کی صعوبتیں ہماری منزل کی رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں شریف خاندان کے 10 افراد سمیت مسلم لیگ (ن) کے 30 رہنما شامل تھے۔

جیل حکام کی جانب سے مرتب کی گئی فہرست میں میاں شہباز شریف کا نام بھی شامل تھا تاہم وہ ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہیں پہنچ سکے۔سابق وزیراعظم میاں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کرنے والوں میں عباس شریف مرحوم کے بیٹے، مریم نواز کے صاحبزادے حنیف صفدر، صاحبزادی مہر النسا سمیت دیگر افراد شامل تھے۔نواز شریف سے ملاقات کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں میں سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، سابق گورنر سندھ زبیر عمر، سابق وزیر طلال چوھدری، مریم اورنگزیب، پرویز رشید، عابد شیر علی، مائزہ حمید، کشمالہ طارق، ملک پرویز، طارق فاطمی اور ان کی اہلیہ، مصدق ملک، سینیٹر چوھدری تنویر، زاہد لطیف، حاصل بزنجو، عباس آفریدی سمیت دیگر رہنما اڈیالہ جیل پہنچے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف سے مسلم لیگ (ن) سندھ کے وفد نے بھی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔لیگی وفد میں سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ، رکن قومی اسمبلی کھیئل داس کوہستانی اور خالد شیخ شامل تھے۔وفد نے اپنے قائد نواز شریف کو سندھ کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔ملاقات کے بعد شاہ محمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف نے اڈیالہ جیل سے سندھ کے عوام اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو سلام دیا ہے۔ان کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے ملک و قوم کی خاطر اس قید کی سزا کو بھی قبول کیا ہے، قید و بند کی صعوبتیں ہماری منزل میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔ اڈیالہ جیل میں متعدد لیگی رہنماؤں کو ملاقاتیوں کی فہرست میں نام نہ ہونے کی وجہ سے ملاقات کیے بغیر واپس بھیج دیا گیا۔جیل میں موجود شریف خاندان سے ملاقاتوں کا سلسلہ شام 4 بجے تک جاری رہا۔ملاقات کے دوران جیل کے داخلی و خارجی راستوں سمیت گردونواح میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…