ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوتے ہی چودھری پرویز الہیٰ کا طنز! عہدے کا حلف اُٹھانے کے بعد ایسی بات کہہ دی جس نے ن لیگی ارکان کے تن بدن میں آگ لگا دی

datetime 16  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنماء اور نومنتخب سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے حلف اٹھانے کے بعد کہا کہ کوشش ہوگی کہ ایوان منصفانہ طریقے سے چلایا جائے، عوام کا تقدس پامال کرنے والوں کو روکنا ہوگا،

چودھری پرویز الہیٰ نے ن لیگی ارکان کے احتجاج پر طنزیہ کہا کہ انہیں بولنے دیں ان کو زخم زیادہ لگے ہیں۔ نو منتخب سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے (ق) لیگ اور پی ٹی آئی کے اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ خاموش رہیں ان کو زخم زیادہ لگ گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا فضل اور رحمت ہے کہ میں سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوا ہوں اوراس ذات کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی اتحادی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا بھی شکر یہ ادا کرتا ہوں ، میں پی ٹی آئی اور اپنی جماعت کے تمام اراکین کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں اور میں اس طرف کے لوگوں کا بھی شکر گزار ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجھے سپیکر کے منصب کیلئے چنا گیا ہے ، میرے دل میں ایوان میں موجود تمام ممبران کا احترام ہے اور انشا اللہ ان سے برابری کا سلوک ہوگا ۔اس دوران لیگی اراکین کی جانب سے مسلسل نعرے بازی جاری رہی جبکہ کئی اراکین ایجنڈے کے صفحے پھاڑ کر ہوا میں اچھالتے رہے ۔ چوہدرری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ میں اس ایوان کا کسٹوڈین ہوں او رمیں یقین دلاتا ہوں کہ اس ایوان کو افہام و تفہیم سے چلائیں گے ۔ ہمارا اجتماعی کام قانون سازی ہے اور ہم اپنی مدت پوری ہونے کے بعد عوام کو جوابدہ ہیں ،یہ کام شور شرابے سے نہیں بلکہ کارکردگی سے ہوگا ۔ ہم نے مفاد عامہ کے لئے کتنے قوانین بنائے ہیں مقابلہ اس بات کا ہوگا ۔

یہاں دس سالہ حکومت کا بھی ریکارڈ موجود ہے اور ہم بھی کام کریں گے جس کا عوام موازنہ کریں گے اور اس میں زمین آسمان کا فرق ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم اس ایوان کا تحفظ کریں گے اور اس کی روایات کو پامال نہیں کریں گے ،ہم قواعد و ضوابط کے تحت منصفانہ ،احسن اور مساوی طریقے سے ایوان کی کاررائی کو چلائیں گے اور کوئی کمی کوتاہی نہیں چھوڑیں گے۔ ہمارایہ ایوان پاکستان کی سالمیت اور نظریہ پاکستان کے تحفظ اور اس کے وقار میں اضافے کا باعث بنے گا اور میں اپنے منصب کی فرائض کی بجا آوری میں کمی نہیں آنے دوں گا بلکہ ہم مل جل کر منزل کی جانب گامزن رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…