بھارتی فوج کا آزاد کشمیر پر حملہ ،شدید گولہ باری ،2افراد نشانہ بن گئے ،سکولوں کو بند کردیا گیا،پاک فوج کا بھر پور جواب ،بھارتی گنیں خاموش

16  اگست‬‮  2018

چناری(آن لائن )بھارتی فوج کی وادی لیپہ کے دیہی علاقوں پر گولہ باری سے دو افراد زخمی دو مکان جزوی طور پر تباہ ہو گئے بھارتی فائرنگ کے باعث مقامی تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے علاقہ میں شدید خوف وہراس۔ پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات اور علی الصبح بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا سے ملحقہ لائن آف کنٹرول کے وادی لیپہ سیکٹر کے گاؤں لبگراں پر چھوٹے

بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے دو افراد محمد اکرم اور محمد سیلم زخمی ہو گئے جبکہ محمد اشرف مغل اور محمد یعقوب کے رہائشی مکانات جزوی طور پر تباہ ہوئے۔ بھارتی فائرنگ کے باعث علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا انتظامیہ نے حفاظتی نقطہ نظر کے تحت مقامی تعلیمی ادارے بند کر دیے پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنوں کو سانپ سو نگھ گیا جس کے بعد سول آبادی نے سکھ کا سانس لیتے ہوئے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…