کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ 100دن میں کوئی مصنف کہانی نہیں لکھ سکتا تو حکومت ان دنوں میں کیا کرلے گی ۔پاکستان مسائل میں ڈوبا ہوا ہے دعا ہے کہ نئی حکومت ان مسائل کو سمجھنے اور حل کرنے کی کوشش کرے ۔جمعرات کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ قرضے اور گیس کی قلت پاکستان کے دو بنیادی مسائل ہیں ۔5 سال میں حکومت نے سندھ میں موجود
گیس نہیں نکالی ۔اب چین کے ساتھ ملکر انفرااسٹرکچر پروجیکٹس کو دوبارہ شروع کرنا ہوگا ۔پرجیکٹس پر بہت بڑی رقم لگائی گئی ہے۔اب ورلڈ بینک ہمیں قرض نہیں دے گا ۔اگر یہ 2 مسائل حل ہو جاتے ہیں تو پاکستان کے لئے بہت بہتر ہوگا۔انہوںنے کہا کہ ملک میں تبدیلی آگئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 100دن میں جو کام کرنے کے وعدے کیے ہیں کیا وہ وہ اپنے وعدوں کو نبھاپائیں گے ؟ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ 100دن میں کوئی مصنف کہانی نہیں لکھ سکتا تو حکومت ان دنوں میں کیا کرلے گی۔