اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

نئی تاریخ رقم ،خیبرپختونخوا سے پہلی خاتون رکن کے بعد اسی صوبے سے ہی ایک خاتون جج الیکشن ٹریبیونل کی سربراہ مقرر

datetime 16  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) نے خیبرپختونخوا سے پہلی خاتون رکن کے بعد اسی صوبے سے ہی ایک خاتون جج کو الیکشن ٹریبیونل کا سربراہ مقرر کردیا۔ رپورٹ کے مطابق انتخابی تنازع کو حل کرنے میں تاخیر کے بعد الیکشن کمیشن نے ہائی کورٹ کے موجودہ ججز پر مشتمل 20 ٹریبیونلز قائم کیے، جس کے ایک ٹریبیونل میں جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عام طور پر حتمی انتخابی نتائج کے نوٹیفکیشن کے اجراء کے ساتھ ہیں الیکشن ٹریبیونلز کا قیام عمل میں لایا جاتا ہے اور امیدواروں کو یہ مہلت دی جاتی ہے کہ وہ 45 دن کے اندر انتخابی نتائج کے خلاف کیس دائر کرسکیں۔تاہم رواں سال الیکشن ٹریبیونلز کے لیے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں درخواست گزاروں کو ان مقاصد کے لیے 40 دن کا وقت دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ پنجاب کے لیے 8، خیبرپختونخوا کے لیے 5، سندھ کے لیے 4 اور بلوچستان کے لیے 3 ٹریبیونلز قائم کیے گئے ہیں۔پنجاب میں الیکشن کے تنازعات کو نمٹانے کے لیے جن ججز کو مقرر کیا گیا ہے، ان میں جسٹس مامون الرشید شیخ، جسٹس شاہد مبین، جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس محمد اقبال، جسٹس محمد عامر بھٹی، جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس مرزا وقاص رؤف شامل ہیں۔خیبرپختونخوا کے لیے مقرر 5ججوں میں جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس لال جان خٹک، جسٹس محمد غضنفر خان، جسٹس عبدالشکور خان اور جسٹس اعجاز انور شامل ہیں۔صوبہ سندھ کے لیے جسٹس عمر سیال، جسٹس یوسف علی سعید، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس خادم حسین شیخ پر مشتمل 4 ٹریبیونلز قائم کیے گئے ہیں۔

اسی طرح بلوچستان کے لیے قائم ٹریبیونلز میں جسٹس محمد ہاشم کاکڑ، جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس نذیر احمد لانگوو شامل ہیں۔ادھر حکام کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ہائیکورٹس کے چیف جسٹس سے درخواست کی گئی ہے کہ درخواستوں کی حتمی فیصلے تک الیکشن ٹریبیونلز کے لیے تقرر کیے گئے ججز کو عدالت کی معمولاتی کارروائی تفویض نہ کی جائے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…