منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کیلئے قائم فنڈ میں86کروڑ سے زائد جمع، اوررسیز پاکستانیوں نے کتنی رقم ٹرانسفر کی؟حیرت انگیز تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 16  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی ) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کیلئے قائم کردہ فنڈ میں تقریباً 86 کروڑ 18 لاکھ روپے کے عطیات جمع ہو گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق 13 اگست کو 2 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد عطیات فنڈ میں موصول ہوئے۔ اسی طرح 9 اگست کو 8 کروڑ 74 لاکھ روپے، 8 اگست کو 6 کروڑ 34 لاکھ روپے اور 6 اگست کو 4 کروڑ 49 لاکھ روپے جمع ہوئے۔

سپریم کورٹ کے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے 69 لاکھ سے زائد رقوم جمع کرائی گئی ہیں جبکہ ملک کے اندر سے مجموعی طور پر 85 کروڑ 48 لاکھ روپے جمع کئے جا چکے ہیں۔ اندرون ملک سے 3 کروڑ 91 لاکھ روپے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے وصول ہوئے۔2 کروڑ 6 لاکھ روپے انٹربینک ٹرانسفر سروس کے ذریعے جبکہ 77 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد رقم مختلف بینکوں میں جمع ہوئے۔علاوہ ازیں امریکہ سے ساڑھے 14 لاکھ روپے، برطانیہ سے 9 لاکھ 27 ہزار روپے، جرمنی سے 9 لاکھ 63 ہزار روپے، متحدہ عرب امارات سے 6 لاکھ 64 ہزار روپے، کینیڈا سے 4 لاکھ روپے، سنگاپور سے 4 لاکھ 78ہزار اور نیدر لینڈ سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے فنڈ میں موصول ہوئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق 30 جولائی 2018ء کو دیامر بھاشا و مہمند ڈیم فنڈ میں 5 کروڑ 94 لاکھ 38 ہزار روپے سے زائد کے عطیات جمع ہوئے تھے۔اسی طرح 27 جولائی کو 36 لاکھ 66 ہزار، 26 جولائی کو 3 کروڑ 18 لاکھ 50 ہزار روپے، 24 جولائی کو 2 کروڑ 55 لاکھ 49 ہزار روپے، 23 جولائی کو ایک کروڑ 75 لاکھ 26 ہزار روپے، 19 جولائی کو 3 کروڑ 32 لاکھ 63 ہزار روپے، 18 جولائی کو 4 کروڑ 96 ہزار، 17 جولائی کو 6 کروڑ 4 لاکھ، 16 جولائی کو 3 کروڑ 42 لاکھ 95 ہزار روپے، 13 جولائی کو 2 کروڑ 61 لاکھ 43 ہزار روپے، 12 جولائی کو 3 کروڑ 2 لاکھ 4 ہزار روپے، 11 جولائی کو 2 کروڑ 68 لاکھ 65 ہزار روپے، 10 جولائی کو 53 لاکھ 74 ہزار، 9 جولائی کو 13 لاکھ 46 ہزار روپے اور 6 جولائی کو 12 لاکھ 1 ہزار روپے سے زائد رقوم جمع کی گئیں۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ قائم کیا تھا جس کا مقصد دونوں ڈیموں کی تعمیر کیلئے رقوم جمع کرنا ہے۔ فنڈ کی نگرانی براہ راست سپریم کورٹ کر رہی ہے اور اس کا اکاؤنٹ رجسٹرار سپریم کورٹ چلا رہے ہیں۔ تمام کمرشل بینکوں، مائیکرو فنانس بینکوں، اسٹیٹ بینک کے فیلڈ آفسز میں عطیات کی وصولی کے لئے فنڈ اکاؤنٹس کھولے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…