جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے 270 حلقوں میں سے کتنے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوئیں اور ان میں کتنی پارٹیوں کے سربراہ شامل تھے؟حیران کن تفصیلا ت سامنے آگئیں

datetime 16  اگست‬‮  2018 |

کراچی(سی پی پی ) پاکستان میں ہونے والے گیارہویں عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے 270 حلقوں پر 2870 امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوئیں جس میں دس مختلف جماعتوں کے سربراہ بھی شامل ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے طے شدہ اصول کے مطابق قومی اسمبلی کے کسی بھی حلقے سے ضمانت بچانے کے لیے کاسٹ کیے گئے

ووٹوں کا 25 فیصد حاصل کرنا ضروری ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تین حلقوں پر 66 میں سے 61 امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوئیں۔ سندھ میں قومی اسمبلی کے 61 حلقوں پر 824 میں سے 696 امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوئیں۔۔پنجاب سے قومی اسمبلی کے 141 حلقوں پر 1501 میں سے 1241 امیدواروں ڈالے گئے ووٹوں کا 25 فیصد لینے میں ناکام ہوئے۔بلوچستان سے 16 حلقوں پر 287 میں سے 264 امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوئیں جب کہ خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے 39 حلقوں پر 411 میں سے 354 کی ضمانت ضبط ہوئی۔سابقہ فاٹا کے 12 حلقوں پر 266 میں سے 95 اعشاریہ 48 فیصد امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوئیں۔ انتخابات میں جن امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوئی ان میں دس سیاسی جماعتوں کے سربراہ بھی شامل ہیں۔۔مسلم لیگ ن کے سربراہ شہباز شریف کی سوات سے ضمانت ضبط ہوئی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی لیاری اور مالاکنڈ سے ضمانتیں ضبط ہوئیں۔متحدہ مجلس عمل((ایم ایم ای)کے سربراہ فضل الرحمن کی ضمانت ڈیرہ اسماعیل خان سے ضبط ہوئی۔پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کوئٹہ سے بری طرح ناکام ہوئے۔قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپا ؤکی ضمانت چارسدہ سے ضبط ہوئی۔پاک سرزمین کے سربراہ مصطفی کمال کی کراچی، سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی کی نوابشاہ اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی ضمانت مظفر گڑھ سے ضبط ہوئی۔پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلا لئی کی 4 حلقوں این اے 53 اسلام آباد، این اے 25 نوشہرہ، این اے 231 سجاول اور این اے 161 لودھراں سے ضمانتیں ضبط ہوئیں۔بلوچستان نیشنل موومنٹ کے سربراہ عبدالحئی بلوچ کی این اے 259 سے ضمانت ضبط ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…