اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہم اب تمہیں ہر روز یاد کرائیں گے عمران خان کہ۔۔ سعد رفیق نے تحریک انصاف کو کہیں کا نہ چھوڑا،ایسی بات کہہ دی کہ جان کر عمران خان کا بھی غصے سے برا حال ہو جائے گا

datetime 16  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ زرداری صاحب کی مجبوری کو سمجھتے ہیں گلہ نہیں کریں گے‘ اس حکومت کی بنیاد ہارس ٹریڈنگ اور جھوٹ پر رکھی گئی ہے‘ کراچی میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے نے شہری پر تشدد کیا تو اس پر کوئی قانون حرکت میں نہیں آیا‘ پہلے سڑکوں پر دھلائی کرو پھر دبائو ڈال کر صلح صفائی کی جاتی ہے‘

ہمارے لوگوں کو فون کرکے انہیں توڑنے کی کوشش کی گئی۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا الیکشن ہے پاکستان میں نام نہاد ملائکہ کی حکومت بنائی جارہی ہے اس حکومت کی بنیاد ہارس ٹریڈنگ اور جھوٹ پر رکھی گئی ہے۔ جس کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا اس ہی کے جہاز کو استعمال کیا جاتا رہا۔ ہمارے لوگوں سے رابطے کئے گئے اور پیسے دینے کی کوشش بھی کی ہے۔ کراچی میں ایم پی اے نے شہری پر تشدد کیا تو اس پر کوئی قانون حرکت میں نہیں آیا۔ اس پر کوئی مقدمہ نہیں درج کیا گیا۔ پہلے سڑکوں پر دھلائی کرو پھر دبائو ڈال کر صلح صفائی کی جاتی ہے۔ اب ہم دیکھیں گے کہ کس گورنر ہائوس کی دیوار گرے گی۔ ہمارے لوگوں کو فون کرکے انہیں توڑنے کی کوشش کی گئی۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے نا اہل شخص ایم پی اے خرید کر جہاز بھر بھر کر لایا، نئے پاکستان کی بنیاد ہارس ٹریڈنگ پر رکھی جا رہی ہے۔ اس موقع پر سعد رفیق نے عمرا ن خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اب بیرونی قرضہ نہ لینا اور نہ ہی کسی کے آگے ہاتھ پھیلانا۔ سعد رفیق نے کپتان کو اس موقع پر جھوٹا شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم تمہیں ہر روز یاد دلاتے رہیں گے کہ تم نے ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھر دینے کا وعدہ کر رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…