ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

آپریشن تھیٹر میں چائے کی کتیلی پڑی تھی،خٹک دور میںہسپتالوں کا کیا حال تھا ؟خیبرپختونخواہ میں ہسپتالوں کی حالت زار پر چیف جسٹس برہم، شہباز شریف کے پنجاب میں بنائے کس ہسپتال کی تعریف کر دی؟

datetime 16  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں کی حالت زار سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا ہسپتال مینجمنٹ بورڈز کی کارکردگی رپورٹ طلب اور ہسپتال مینجمنٹ بورڈز کی ناقص کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں کی حالت زار سے

متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے خیبرپختونخوا ہسپتال مینجمنٹ بورڈز کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے انتظامی بورڈ کے سربراہ فیصل سلطان عدالت میں پیش ہوئے ہسپتال مینجمنٹ بورڈز کی ناقص کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ خود اپنی آنکھوں سے ہسپتالوں کی ابتر حال دیکھی ہے۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں چائے کی کتیلی پڑی تھی لیڈی ریڈنگ انتظامی بورڈز کے سربراہ فیصل سلطان نے بتایا کہ ہم نے بہتری لانے کی کوشش کی ہے۔ چیف جسٹس نے فیصل سلطان سے مکالمہ کیا کہ صفائی کا انتظام تو آپ کر نہیں سکے ایک بورڈ کا سربراہ عمران خان کا کزن نوشیروان برکی تھا۔ نوشیروان برکی سارا وقت امریکہ میں رہتا ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا تو ٹراما سینیٹر بھی کام نہیں کررہا۔ ایک بچے کے لئے لاڑکانہ کے 14 ہسپتالوں میں ٹراما سینٹر کی سہولت نہیں تھی ہم صحت کے نظام کو چھوڑنے والے نہیں۔ راولپنڈی ادارہ برائے امراض قلب بہت اچھا کام کررہا ہے سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ پرویز خٹک دور میں چیف جسٹس آف پاکستان نے خیبرپختونخواہ کے ہسپتالوں کا دورہ کیا تھا اور وہاں سہولیات کے فقدان اور زبوں حالی کا شکار ہسپتالوں کی حالت پر شدید اظہار برہمی کیا تھا۔ چیف جسٹس کے مختلف ہسپتالوں کے دوروں کی میڈیا نے کوریج کی تھی اور ٹی وی پر ہسپتالوں کی حالت زار کی فوٹیج بھی چلتی رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…