اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی خاتون رکن کے ووٹ دکھانےپرپنجاب اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کے دوران ہنگامہ، شور شرابا،سپیکر نے خاتون رکن کا ووٹ مسترد کرنے کی رولنگ دیدی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں سپیکر کے چنائو کے دوران ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور اس دوران پنجاب اسمبلی میں اس وقت ہنگامہ اور شور شرابہ شروع ہوگیا جب تحریک انصاف کی ایک خاتون رکن نے ووٹ کاسٹ کرنے سے پہلے اپنا
ووٹ دکھادیا جس پر ن لیگ کی جانب سے اعتراض سامنے آنے پر تحریک انصاف کے اراکین نے شور شرابا شروع کر دیا اور اسی دوران سپیکر نے خاتون رکن صوبائی اسمبلی کا ووٹ مسترد کئے جانے کی رولنگ دیدی۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں سپیکر کے چنائو کیلئے سیکرٹ بیلٹ کا طریقہ اختیار کیا گیا ہے اور کوئی رکن بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے سے پہلے نہیں دکھا سکتا اورووٹ رازداری قانون کے تحت اگر کسی رکن نے ایسا کیا تو اس کا ووٹ مسترد ہو سکتا ہے۔