بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

پنجاب اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب سے قبل (ن)لیگ کی جانب سے ناشتے کا اہتمام،جانتے ہیں ممبران کو کون کون سے کھانے کھلائے گئے؟

datetime 16  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،کراچی/پشاور(آن لائن) پنجاب اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب سے قبل مسلم لیگ(ن) کی جانب سے ناشتے کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ جس میں لاہور کا مشہور کھانا بھنہ مٹن ، حلوا پوری ، چنے اور لسی کا اہتمام کیاگیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات سے قبل نو منتخب اراکین کے لئے کھانا کا بندوبست کیا گیا تھا جس میں صبح سویرے ناشتہ تیار کیا گیا تھا ۔

جس میں لاہور کا مشہور مٹن، دیسی گھی میں بنا ہوا حلوا ، کلچے، میٹھی اور نمکین لسی اور مٹھائی  کا بندوبست کیا گیا تھا ۔ دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کے محمود خان نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب ہوگئے ہیں ۔جمعرات کے روز اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی زیرصدارت اجلاس کے دوران نئے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔وزیراعلیٰ کا انتخاب اراکین کو 2 لابی میں تقسیم کر کے کیا گیا جس کے لیے محمود خان کے حامی اراکین لابی نمبر دو اور متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار میاں نثار گل کے حامی لابی نمبر ایک میں جمع ہوئے۔اراکین کے لابی میں جمع ہونے کے بعد اراکین کی گنتی کی گئی جس کے بعد اسپیکر نے محمود خان کی کامیابی کا اعلان کیا جنہوں نے 77 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل میاں نثار گل نے 33 ووٹ حاصل کیے۔نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کل گورنر ہاوس میں منعقدہ تقریب کے دوران اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جبکہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس بھی خالی کردیا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد کردہ وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے 2012ء میں پی ٹی آئی کا حصہ بنے‘وہ صوبائی وزیر کھیل‘آبپاشی‘سپورٹس ‘ٹوارزم اور صوبائی وزیر داخلہ بھی رہ چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…