اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

دعا گو ہیں کہ پارلیمنٹ اپنا 5سالہ جمہوری دور پورا کرے،پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروادی، بڑا سرپرائز

datetime 16  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دعا گو ہیں کہ پارلیمنٹ اپنا 5سالہ جمہوری دور پورا کرے،حکومت جو قانون سازی پاکستان اور عوام کیلئے کریگی اس میں رکاوٹ نہیں بنیں گے ، ماضی میں کوشش کی گئی کہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری نہ کرسکے لیکن کریڈٹ اس وقت کی اپوزیشن اور پارلیمنٹ کو جاتا ہے کہ وہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کو قائم رکھنے میں کامیاب رہی، ہم نے بڑی بڑی سازشوں کے باوجود جمہوریت کو قائم رکھا،

پاکستان پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کی کوشش ہو گی کہ وہ پارلیمنٹ کے تقدس کو بحال رکھے۔بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ اپنی پارٹی اور اس ایوان کی طرف سے اسپیکر قومی اسمبلی کو مبارکباد دیتا ہوں، یہ پارلیمنٹ ملک کی خودمختار پارلیمنٹ ہے، فخر ہے میری پارٹی اور قائدین نے اسے قائم رکھنے کے لیے اپنی زندگیاں دے دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں بھی پارٹی اور اپوزیشن کی پوری کوشش ہوگی کہ اس کے وقار کو بحال رکھیں، اس ملک میں جمہوریت جو شہید بے نظیر کی شہادت کی وجہ سے نظر آتی ہے اس کو ضائع ہونے نہ دیں، یہ ہم پر لازم ہے کہ کس طرح سے پارلیمنٹ کی حاکمیت کو قائم رکھتے ہیں۔خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ ماضی میں کوشش کی گئی کہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری نہ کرسکے لیکن کریڈٹ اس وقت کی اپوزیشن اور پارلیمنٹ کو جاتا ہے کہ وہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کو قائم رکھنے میں کامیاب رہی، ہم نے بڑی بڑی سازشوں کے باوجود جمہوریت کو قائم رکھا، آج بھی عہد کرتے ہیں کہ بھرپور کوشش ہوگی پاکستان اور آئین و قانون، عوام کے لیے جن کی امنگیں اس پارلیمنٹ پر ہے اور ہم لوگوں نے جو عوام سے وعدے کیے ہیں ان کو پورا کرنے میں کامیاب ہوں،ہماری دعا ہو گی کہ یہ پارلیمنٹ اپنا 5سالہ جمہوری دور پورا کرے۔پی پی رہنما نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو سے آج تک ہماری جمہوریت کے لیے قربانیاں رنگ لارہی ہیں، ہم نے جس تحمل کے ساتھ اپنی جمہوریت کو قائم رکھا،

اس کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ آصف زرداری کی لیڈرشپ میں پانچ سال پورے کرکے تاریخ رقم کی۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے حکومت نے جو وعدے کیے پورے کرے گی، کوشش کریں گے اسے موقع دیں، جو قانون سازی پاکستان اور عوام کے لیے ہوگی اس میں رکاوٹ نہیں بنیں گے، بلاول کی لیڈرشپ میں اپوزیشن کا مکمل کردار ادا کریں گے،پاکستان پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کی کوشش ہو گی کہ وہ پارلیمنٹ کے تقدس کو بحال رکھے۔انہوں نے کہا کہ سابق اسپیکر ایاز صادق کا ذکر نہ کروں تو یہ زیادتی ہو گی، سردار ایاز صادق کے کردار کی تعریف کرتا ہوں،اپوزیشن کے ساتھ ایاز صادق کا رویہ بہت اچھارہا، ہمیں ان سے سیکھنے کو بہت کچھ ملا۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…