عمران خان نے وزارتوں سے متعلق اہم فیصلے کر لئے، شاہ محمود قریشی ،پرویز خٹک ، فواد چوہدری ،عبدالرزاق داؤد ،بابر اعوان و دیگر کو کون سے عہدے دیئے جائیں گے؟تفصیلات منظر عام پر

15  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزارت عظمیٰ کے مضبوط امیدوار عمران خان نے آئندہ حکومت میں وزارتوں سے متعلق اہم فیصلے کر لئے ہیں۔وفاقی کابینہ 20اگست کو حلف اٹھائے گی، اس حوالے سے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہے اور وزارتوں سے متعلق اہم فیصلے کر لیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عبدالرزاق داود کو وزیراعظم کا مشیر برائے تجارت اور بابر اعوان کو مشیرِ قانون بنایا جاسکتا ہے،عمران خان نے وزارت داخلہ کا قلمدان فی الحال اپنے پاس رکھنے

کا فیصلہ کیا ہے۔شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ کا قلمدان دیا جائے گا، وزارت دفاع کیلئے پرویز خٹک اور وزارت خزانہ کیلئے اسد عمر کا نام زیر غور ہے، وزارت اطلاعات و نشریات کیلئے فواد چوہدری مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں، وزارت پانی و بجلی اور وزارت توانائی کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔واضح رہے کہ پاکستان کے 19ویں وزیراعظم کا انتخاب 17اگست کو ہوگا اور وزارت عظمیٰ کیلئے تحریک انصاف کی طرف سے عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف میدان میں ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…