لاہور (آئی این پی) قومی احتساب بیورو( نیب) نے امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر کو 27اگست کو طلب کرلیا ، علی جہانگیر پر مجموعی طورپر 40ارب روپے کی کرپشن کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ بدھ کو نیب ذرائع کے مطابق امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کو نیب نے 27اگست کو طلب کرلیا ۔ علی جہانگیر کو ایز گارڈ کمپنی کیس کی تحقیقات کیلئے
طلب کیا گیا ہے۔ واضع رہے کہ علی جہانگیر کو نیب نے 22مارچ کو بھی طلب کیا تھا۔ ان پر مجموعی طور پر 40ارب روپے کی کرپشن کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ نیب کی دستاویزات کے مطابق علی جہانگیر اسٹاک ایکسچینج میں انسائڈ ٹریڈنگ کا الزام ہے اور اپنی ایک کمپنی کو سرکاری اداروں کو مہنگے دام فروخت کرکے قومی خزانے کو 20ارب کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے