اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کیلئے بھی ہمارے ووٹ 183سے 185ہوں گے، عمران خان اقتدار سنبھال کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے، اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے، اسمبلی میں احتجاج کرکے ماحول کو خراب نہ کریں،
آصف علی زرداری کے مقدمات سپریم کورٹ میں ہیں ، حکومت آصف علی زرداری کے مقدمات کیسے ختم کرسکتی ہے، اپوزیشن کا یہی جھگڑا ہے کہ ہمارے مقدمات ختم کیے جائیں۔ وہ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ کسی کے خلاف کرپشن کے مقدمات بند نہیں کرسکتے ۔ نواز شریف کے 300ارب روپے بیرون ملک پڑے ہیں۔ اسپیکر کیلئے 4مسترد ووٹ تحریک انصاف کے تھے وزیراعظم کیلئے بھی ہمارے ووٹ 183سے 185ہوں گے اسمبلی میں حلف اٹھا کر کہتے ہیں کہ ہم انتخابات کو نہیں مانتے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو پارلیمنٹ نے جیل نہیں بھیجا ۔ یہ عدالت کا اختیار ہے نواز شریف کو رہا کرتی ہے یا نہیں۔ عمران خان اقتدار سنبھال کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے ۔ ہم اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ اسمبلی میں احتجاج کرکے ماحول خراب نہ کیا جائے۔ ہمیں اپوزیشن کے حقوق کا احترام ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری کے مقدمات سپریم کورٹ میں ہیں، حکومت آصف علی زرداری کے مقدمات کیسے ختم کرسکتی ہے جبکہ اپوزیشن کا یہی جھگڑا ہے کہ ہمارے مقدمات ختم کیے جائیں