جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

سابق صدر مملکت پرویز مشرف پر ہونے والے حملوں میں مبینہ طور پر ملوث ملزم کی ہلاکت کامعاملہ،سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے پہلا دھماکہ خیز حکم جاری کردیا

datetime 15  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور/صوابی (این این آئی) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) لاہور اور پشاور کی مشترکہ کارروائی میں سابق صدر مملکت پرویز مشرف پر ہونے والے حملوں میں مبینہ طور پر ملوث ملزم کی ہلاکت کا اسپیکر صوبائی اسمبلی نے نوٹس لے لیا۔صوابی میں سی ڈی ٹی لاہور اور پشاور کی مشترکہ کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے میں 14 اگست کو نورالحق نامی ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا ٗ

سی ٹی ڈی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ مبینہ ملزم نے سی ٹی ڈی ٹیم کی کارروائی کے دوران ان پر فائرنگ کردی جس کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔مبینہ دہشت گرد کی فائرنگ کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) زخمی ہوگیا تھا ٗسی ٹی ڈی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ہلاک ہونے والا شخص پاکستان ایئر فورس کا سابق ملازم تھا، تاہم اس کے عہدے سے متعلق نہیں بتایا گیا۔محکمے کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہلاک ہونے والا شخص سابق صدر مملکت پرویز مشرف پر قاتلانہ حملے اور رائیونڈ میں ہونے والے دھماکے میں ’مطلوب‘ تھا۔عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما سردار حسین بابک نے معاملہ اسمبلی میں اٹھایا جس پر اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے آئی جی خیبرپختونخوا کو واقعے سے متعلق رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا۔ادھر صوابی میں ہلاک ہونے والے نوجوان کے لواحقین نے لاش امن چوک پر رکھ کر احتجاج کیا اور اطراف کی سڑکیں بلاک کیں۔مشتعل مظاہرین نے امن چوک پر ہی ہلاک ہونے والے شخص کی قبر بنانے کا اعلان کیا اور قبر کھودنے کیلئے سامان بھی طلب کیا۔لواحقین کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والا شخص کا کسی بھی دہشت گرد تنظیم سے تعلق نہیں تھا اور نہ ہی وہ کسی دہشت گردی کی سرگرمی میں ملوث تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس شخص کو اس کے بچوں اور گھر والوں کے سامنے قتل کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…