پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

” شرم آئی”۔ ” نہیں آئی” ،”شرم ہے ہی نہیں”،قومی اسمبلی اجلاس میں (ن) لیگی خواتین ارکان نے تحریک انصاف والوں کی ناک میں دم کردیا

datetime 15  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد( آئی این پی ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکان نے تحریک انصاف کی ناک میں دم کیے رکھا، مریم اورنگزیب وقتا فوقتا مختلف رہنماؤں کی تقاریر کے دوران تحریک انصاف پر جملے کستی رہیں کہ” شرم آئی” ، جس پر دیگر(ن) لیگی خواتین ساتھ دیتے ہوئے کہتیں ” نہیں آئی” ،”شرم ہے ہی نہیں”۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی خواتین رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف کی ناک میں دم کیے رکھا مخالف پارٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور طنزیہ جملے کسے ،

اس دوران مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب وقتاً فوقتا تحریک انصاف پر طنز کے تیر چلاتی رہیں ، جس پر مسلم لیگ (ن) کی دیگر خواتین ارکان نے ان کا بھر پور ساتھ دیا ،مختلف رہنماؤں کی تقاریر کے دوران مریم اورنگزیب تحریک انصاف پر جملے کستی رہیں کہ ”شرم آئی” ، جس پر دیگر لیگی خواتین کہتیں ” نہیں آئی” ،”ہے ہی نہیں” ۔ ایک موقع پر شاہ محمود قریشی نے اپنی تقریر کے دوران سپیکر اسد قیصر کو کہا کہ آپ کا انتخاب معمولی واقعہ نہیں جس پر (ن)لیگی ارکان نے کہا کہ ہم بھی یہی کہہ رہے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…