پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن کس کا ساتھ دیں گے؟ تحریک انصاف اور ن لیگ دونوں کو خوش کر دیا، حیران کن اعلان

datetime 15  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی اہلیہ ،آزاد حیثیت میں منتخب رکن اسمبلی جگنو محسن نے کہا ہے کہ کسی جوڑ توڑ کا حصہ نہیں ہوں ،پی ٹی آئی یا (ن) لیگ میں سے جو بھی وزیر اعلیٰ کے عہدے پر کامیاب ہوگا اسے اعتماد کا ووٹ دوں گی ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جگنو محسن نے کہا کہ میں انتخاب کے بعد حلقے کی عوام سے اظہار تشکر میں مصروف تھی اس لئے مجھے کسی جوڑ توڑ کا علم نہیں ۔ میں نے اپنے حلقے کی

عوام سے مشاورت کی ہے اور پی ٹی آئی یا (ن) لیگ میں سے جو بھی وزیر اعلیٰ کے عہدے پر کامیاب ہوگا اسے اعتماد کا ووٹ دوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں آ کربہت خوشی ہوئی ہے اور اس سے بڑا کوئی اعزاز ہو نہیں سکتا کہ انسان اپنے حلقے کی نمائندگی کرے۔میں اپنے حلقے کی عوام کی مشکور ہوں جن کی وجہ سے آج میں یہاں موجود ہوں ۔ جگنومحسن نے کہاکہ قانون سازی سے عوام کے حقوق کاتحفظ کروں گی او ران کے مسائل کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار اداروں گی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…