اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی کے امیدواروں میں نو منتخب سپیکر اسد قیصر کے اثاثے سب سے زیادہ نکلے۔ تفصیلات کےمطابق سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں تحریک انصاف کے اسد قیصر اور قاسم سوری کے مدمقابل متحدہ اپوزیشن کی جانب سے نامزد کردہ پیپلزپارٹی کے خورشید شاہ اور ایم ایم اے مولانا اسد محمود کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں اور ان میں سب سے امیر نو منتخب سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ہیں۔ اسد قیصر کے اثاثوں کی مالیت
4کروڑ روپے سے زائد ہے۔ الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق خورشیدشاہ تین کروڑ59لاکھ 15ہزار 359روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے اسد قیصرچار کروڑ 15لاکھ 894روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی اسپیکر کے اُمیدوار قاسم سوری ایک کروڑ62لاکھ58ہزار 326روپے اور ایم ایم اے کے ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کے اُمیدواراسد محمود33لاکھ 58ہزار 670روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں ۔