مجھے معاف کردو!پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن اسمبلی تشدد کا شکار شہری کے گھر پہنچ گئے ،آگے سے دائود چوہان نے ایسا جواب دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

15  اگست‬‮  2018

کراچی (سی پی پی) تحریک انصاف کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی عمران علی شاہ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے شہری نے انہیں معاف کردیا تاہم شہری کا کہنا ہے کہ انہیں کیوں مارا گیا اس کا ابھی تک علم نہیں۔تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی رات گئے اس شہری کے گھر پہنچے جسے انہوں نے دن دیہاڑے سڑک پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

جس کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پی ٹی آئی نے ان کے اس اقدام پر نوٹس لیا۔عمران علی شاہ نے شہری دائود چوہان سے اپنے کیے کی معافی مانگی جس پر انہوں نے یہ کہہ پر معاف کردیا کہ ‘اگر کوئی میرے گھر پر آئے تو اسے میں خالی ہاتھ واپس نہیں کرتا’۔دائود چوہان کا کہنا ہے کہ عمران علی شاہ کے مقابلے میں، میں غریب شخص ہوں اور قانونی چارہ جوئی نہیں کرسکتا اس لیے معاملہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر چھوڑتا ہوں۔تشدد کا نشانہ بننے والے شہری نے مزید کہا کہ انہیں اب تک معلوم نہیں کہ عمران علی شاہ نے انہیں کیوں تشدد کا نشانہ بنایا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عمران علی شاہ کو کراچی کے علاقے اسٹیڈیم روڈ پر شہری پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔ویڈیو وائرل ہونے اور پی ٹی آئی کی جانب سے شوکاز نوٹس لیے جانے کے بعد عمران علی شاہ کا ایک ویڈیو پیغام بھی منظرعام پر آیا جس میں ان کا دعویٰ تھا کہ انہوں نے شہری کو اس لیے مارا پیٹا کیوں کہ اس نے ایک غریب موٹرسائیکل سوار کو بار بار اپنی گاڑی سے ہٹ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…