عمران خان کے انتہائی قریبی اور امیر ترین دوست کو دبئی میں لمبی سزا کا خطرہ، وجہ بھی سامنے آگئی ؟کپتان کا یہ دوست کون ہےاور اسکے اثاثوں کی مالیت کتنے ارب ڈالر ہے؟جان کر دنگ رہ جائینگے

15  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے انتہائی قریبی دوست عارف نقوی کو دبئی میں لمبی سزا کا خطرہ،مؤقر انگریزی اخبار کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مؤقر انگریزی اخبار ’’ڈیلی ڈان ‘‘کی رپورٹ کے مطابق عارف نقوی پرائیویٹ ایکویٹی فرم ’ابراج‘کے مالک تھے جو اب دیوالیہ ہو چکی ہے اور کئی حصص داروں نے ان کے خلاف مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔

حصص داروں کی طرف سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ عارف نقوی نے کمپنی کی رقم کا ’غلط استعمال‘ کیا، جس کے باعث اس کا دیوالیہ نکل گیا۔ابراج کے حصص دارحمید جعفر کو ابراج کی طرف سے 79کروڑ 80لاکھ درہم (تقریباً26ارب 84کروڑ روپے)کا چیک دیا تھا، جس پر عارف نقوی اور ابراج کے ایک اور ایگزیکٹو محمد رفیق لاکھانی کے دستخط موجود تھے۔ جب یہ چیک کیش نہ ہو سکا توحمید جعفر نے عارف نقوی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔مدعی کی وکالت کرنے والی لاء فرم التمیمی اینڈ کو کے خالد البینی کا کہنا ہے کہ ’’عدالت نے 14اگست کو فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو26اگست کو سنایا جائے گا۔‘‘ رپورٹ کے مطابق اس مقدمے میں عارف نقوی کو ممکنہ طور پر طویل قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ اس معاملے پر عارف نقوی کے وکیل حبیب الملا کا کہنا تھا کہ ’’فریقین کے درمیان مذاکرات اب بھی جاری ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ عدالت میں اگلی پیشی سے پہلے کسی تصفیے تک پہنچ جائیں گے۔‘‘واضح رہے کہ ابراج کمپنی کی بنیاد 2002میں رکھی گئی تھی جس کے اثاثوں کی مالیت 14ارب ڈالر تھی۔خیال رہے کہ نیب کی جانب سے عمران خان کے ایک اور امیر ترین دوست اور آف شور کمپنیوں کے مالک زلفی بخاری کے خلاف نیب میں تحقیقات کا عمل جاری ہے اور اس حوالے سے نیب زلفی بخاری کو طلب کر کے سوالات بھی کر چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…