جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

اب اگر ایسا کام کیا تو پھر یاد رکھنا۔۔ نواز شریف کی عدالت پیشی کے موقع پرلیگی کارکنوں کا ہلہ گلہ، تحریک انصاف نے ایسا کام کرنے کااعلان کردیا کہ جان کر شہباز شریف سمیت پوری ن لیگ کے اوسان خطا ہو گئے

datetime 15  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی پر ن لیگ کے رہنمائوں اور کارکنوں کا ہلہ گلہ ، تحریک انصاف نے نواز شریف کے جیل ٹرائل کی دھمکی دیدی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں آج العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں پیشی کے موقع پر ن لیگ کے رہنمائوں اور کارکنوں نے شہباز شریف کی قیادت میں سخت احتجاج کیا ۔

اس موقع پر ن لیگ کے کارکن نواز شریف کو جیل سے عدالت لانیوالی بکتر بند گاڑی پر چڑھ گئے اور شدید نعرے بازی کی۔ ن لیگ کے کارکنوں کے ہلہ گلے پر تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے اور متوقع حکمران جماعت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کا یہی رویہ رہا تو نوازشریف کے جیل ٹرائل کے فیصلے پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ترجمان پی ٹی آئی نے نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ سیکڑوں لوگوں کو عدالت بھجوادیں، جو عدالت اٹینڈ کرنا چاہتے ہیں ان کی فہرست دی جانی چاہیے، (ن) لیگ کا یہی رویہ رہا تو نوازشریف کے جیل ٹرائل کے فیصلے پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا اتحاد غیر فطری ہے، وہ نہیں چل سکتا۔واضح رہے کہ شہباز شریف اور لیگی رہنما آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں صبح کے وقت شریک نہیں ہوئے بلکہ نواز شریف کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت آئے تھے ۔ ن لیگ کی جانب سے گزشتہ روز شہباز شریف کی قیادت میں ن لیگی رہنمائوں اور کارکنوں کے احتساب عدالت آنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ قومی اسمبلی اجلاس شروع ہوا تو ایاز صادق نے رولز پڑھ کر سنائے اور اس دوران ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ اراکین اسمبلی

کے انتظار کیلئے 7یا آٹھ گھنٹے بھی انتظار کرنا پڑا جس کے بعد سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا انتخاب شروع ہو گا تاہم کچھ دیر بعد ہی ووٹنگ کا عمل شروع کروا دیا گیا۔ اس وقت شہباز شریف اور آصف زرداری سمیت پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے کئی رہنما اسملی میں موجود نہیں تھے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آج سپریم کورٹ نے اومنی گروپ کے سربراہ اور ان کے چار بیٹوں کو گرفتار کرنے کا

حکم دیا تھا جنہیں عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ انور مجید آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور دوستوں میں شمار ہوتے ہیں۔ آصف زرداری کی قومی اسمبلی میں غیر حاضری کے دوران بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی پہنچے اور ایوان میں آکر براجمان ہوئے جہاں انہوں نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے دوران اپنا ووٹ پول کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…