عمران خان کی حلف برداری، شہبازشریف تقریب میں شرکت کریں گے یا نہیں؟ ن لیگ نے اعلان کردیا

14  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اس بار ایوان میں صرف عوام کو حقائق بتانے کیلئے آئی ہے، عوام کو آگاہ کرینگے کہ کیسے آرٹی ایس خراب ہوا کیسے نتائج روکے گئے؟،اگلی بار مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے۔

پیر کو قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس ایوان میں ایسی قانون سازی کریں گے کہ آئندہ مینڈیٹ چوری ہو،آرٹی ایس خراب ہو،نتائج رکیں نہ ہی بچے ڈیسک کے نیچے سے فارم 46 نکال سکیں۔انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو اپنے اپنے دائرہ کار میں کام کرنا ہو گاانہوں نے کہا کہ پاکستان میں بغیر کسی مداخلت کے جمہوریت نے دس سال مکمل کئے ہیں ،عوام کو اس پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی زبان بندی کی گئی ہے،نواز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا اور کارکنوں کو روکا گیا،میڈیا کی غیر موجودگی میں فیئر ٹرائل ممکن نہیں ہے ۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ وہ کونسا خوف ہے جس کی وجہ سے میڈیا کو رسائی نہیں دی جا رہی؟۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم ہیں،شہباز شریف حلف برداری کی تقریب میں ضرور شرکت کریں گے۔یوم آزادی منانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یوم آزادی ہر جماعت اپنے اپنے طور پر مناتی ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…