اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد پولیس کی چوکی میں چوری کی واردات نے اے آئی جی سیکیورٹی کے بلندو بالا دعووں کا پول کھول دیا ہے، اے آئی جی آپریشن جنید کو انسپکٹر جنرل پولیس جان محمد کی جانب سے میڈیا کوآڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے، کی جانب سے سیکیورٹی کے بلندو بالا دعو ے کئے گئے، 14اگست کے موقع پر شہر کی سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس نے630جوانوں پر مشتمل ضلع بھر میں پیٹرولنگ کیلئے خصوصی سکوا ڈ ز تشکیل دیئے، اے آئی جی آپریشن کی جانب سے تمام داخلی اور
خارجی راستوں پر چیکنگ کو موثر بنانے کا حکم دیا گیا تھا ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ ایک طرف سینئر پولیس افسران کی جانب سے موثر سیکیورٹی کے انتظامات کی توید سنائی جارہی تھی وہاں دوسری طرف تھانہ بنی گالہ کی چوکی جگیوٹ میں نامعلوم ڈاکو گھس کر صفایا کر گئے، ڈا کو کئی گھنٹے تک پولیس چوکی میں موجود رہے اور تسلی سے پولیس کے سامان کی تلاشی لیتے رہے، چوکی میں اسلام آباد پولیس کے گل معاذ نامی اہلکار کی صندوق سے نامعلوم ڈاکو تیس بور پسٹل اور 35سو کے قریب نقدی لے کر فرار ہو گئے، ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ بالا چوکی پر پولیس کے اے ایس آئی ارشاد بطور چوکی انچارج تعینات ہیں جبکہ ان کے ساتھ خالد کانسٹیبل اور ایک اور اہلکار تعینات ہیں، سنیئر پولیس افسران کی مخصوص لابی جنہوں نے تمام تر توجہ پیسہ بنانے پر مرکوز کر رکھی واقعہ سے مکمل طور پر لاعلمی کا اظہار کر رہے ہیں، اے ایس آئی ارشاد نے استفسار پر بتایا کہ وہ بطور چوکی انچارج جگیوٹ میں تعینات نہیں اس چوکی پر دو جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے، ایس ایچ او تھانہ بنی گالہ سب انسپکٹر مرزا گلزار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان کے تھانے کی حدود میں جگیوٹ کے مقام پر کوئی پولیس چوکی نہیں ہے اس سائیڈ پر ہماری ایگل ڈیوٹی ہوتی ہے،
ایس ایچ او بنی گالہ نے جھوٹ پکڑے جانے پر مزید بات کرنے سے گریز کیا، ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الرحمان بگوی نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے موقف اختیار کیا اس طرح کے کوئی معاملہ ان کے نوٹس میں نہیں ہے، چیکنگ کے بغیر اس حوالے سے کچھ نہیں کہنا قبل ازوقت ہو گا، واضح رہے اسلام آباد پولیس کی جانب سے ڈیڑھ سال قبل جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر انسپکٹر جنرل پولیس، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشن کی اجازت سے چوکی قائم کی گئی تھی، جس کے بعد چوکی کی عمارت تعمیر کی گئی۔