امریکی پابندیوں کا جواب،اب امریکہ کی یہ اشیاء کوئی ترک استعمال نہیں کریگا، ترک صدر رجب طیب اردگان نے جوابی پابندیوں کا اعلان کردیا

14  اگست‬‮  2018

انقرہ(آئی این پی )ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی امریکہ کی بنی ہوئی الیکٹرونک مصنوعات کا بائیکاٹ کرے گا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اپنے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ ترکی امریکا کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کا بھرپور جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکی کمپنی ایپل کا بنا ہوا آئی فون مارکیٹ میں ہے، تو جنوبی کوریا کا بنا ہوا سام سنگ سمارٹ فون بھی موجود ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکی پادری اینڈریو برنسن کی رہائی سے

متعلق مطالبات مسترد کیے جانے کے بعد امریکا نے ترکی کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا تھا، جب کہ اس تناظر میں ترک کرنسی لیرا کی قدر میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔دریں اثناء سابق امریکی سفیر روس ولسن نے کہا ہے کہ امریکہ کو ترکی کے خلاف پابندیوں سے نقصان پہنچے گا،ترکی کے خلاف چھیڑی گئی اقتصادی جنگ سے نقصان اٹھائے گا اور اس سے عالمی مالی منڈیاں بھی متاثر ہوں گی،امریکہ کو ترکی کے خلاف پابندیوں سے نقصان پہنچے گا۔ سابق امریکی سفیرمتحدہ امریکہ کے سابق سفیر برائے انقرہ روس ولسن کا کہنا ہے کہ ان کا ملک ترکی کے خلاف چھیڑی گئی اقتصادی جنگ سے نقصان اٹھائے گا اور اس سے عالمی مالی منڈیاں بھی متاثر ہوں گی۔امریکی ٹیلی ویژن سے کو انٹرویو دیتے ہوئے روس ولسن نے واشنگٹن کی جانب سے پابندیوں کے فیصلے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس ضمن پیچھے قدم نہ ہٹایا گیا تو یہ امریکہ اور دنیا بھر کو متاثر کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ ترکی پر پابندیوں کے دو بڑے خطرات پائے جاتے ہیں، پہلا خطرہ دونوں ملکوں کے ایک طویل عرصے سے چلے آنے والے اچھے تعلقات کا متاثر ہونا ہے تو دوسرا خطرہ ترکی میں معاشی کمزوری کے دیگر ملکوں کی مالی منڈیوں پر ممکنہ منفی اثرات پر مبنی ہے۔ترکی کے حوالے سے فیصلوں کے امریکہ کے مفادات کو وسیع پیمانے کا نقصان پہنچانے کا ذکر کرنے والے ولسن نے امریکی انتظامیہ سے اس معاملے میں پیچھے قدم ہٹانے کی اپیل کی ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…