پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

سپیکر اورڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے بعد قوانین کے مطابق وزیراعظم کے انتخاب کیلئے ووٹنگ نہیں بلکہ ڈویڑن ہوگی، اس موقع پر آصف علی زرداری اور بلاول کیا کریں گے؟حامد میر کے انکشافات،شہباز شریف مشکل میں پڑ گئے

datetime 14  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپیکر اورڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے بعد قوانین کے مطابق وزیراعظم کے انتخاب کیلئے ووٹنگ نہیں بلکہ ڈویڑن ہوگی، اس موقع پر آصف علی زرداری اور بلاول کیا کریں گے؟حامد میر کے انکشافات،شہباز شریف مشکل میں پڑ گئے،

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی حامد میر نے اپوزیشن اتحاد پر بڑے سوال اُٹھادیئے ہیں انہوں نے کہا کہ نئی اسمبلی میں نئے وزیراعظم کے انتخاب کے دوران سب کی نظریں آصف زرداری اور بلاول زرداری پر ہوں گی کیونکہ ان کے ووٹ سے ہی یہ واضح ہو گا کہ اپوزیشن اتحاد متحد ہے بھی یا نہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول ن لیگ کے امیدوار شہبازشریف کی حمایت کرتے بھی ہیں یا نہیں؟ اس بات پر سب کی نظریں لگی ہوئی ہیں قوانین کے مطابق وزیراعظم کے انتخاب کیلئے ووٹنگ نہیں بلکہ ڈویڑن ہوتی ہے۔ اگر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے ووٹ شہباز شریف کو دیا تو اس کا مطلب ہوگا کہ اپوزیشن اتحاد متحد ہے لیکن اگر دونوں میں سے کوئی ایوان میں نظر نہیں آیاتو اس کا مطلب ہے کہ اپوزیشن متحد نہیں،حامد میر نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں شرکت کریں گے لیکن وزیراعظم کے انتخاب کے دوران شہبازشریف کو ووٹ دینے کے معاملے میں وہ کیا کرتے ہیں اس پر سب کی نظریں لگی ہوئی ہیں اور یہی اپوزیشن اتحاد کا اصلی امتحان ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…