جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

ڈیم فنڈز میں رقوم جمع کرانے کا سلسلہ جاری اب کی بار کس نے کروڑوں روپے فنڈ میںدینے کا اعلان کر دیا

datetime 14  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)ہیئرڈریسراینڈ بیوٹیشن ویلفیئرایسوسی ایشن آف پاکستان،رجسٹرڈ (ایچ بی ڈبلیو اے پی)کے جنرل سیکریٹری ایم اے انورنے کہا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر کی ہیئرڈریسرز برادری نے بھرپور انداز سے جشن آزادی کی خوشیاں منائیں، پاکستان ہمارے آباو اجداد کے جذبہ ایثار لگن اور مسلسل جد وجہد کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے،ضروری ہے کہ

ہم قومی یکجہتی کو دوبارہ اپنے دلوں میں زندہ کریں جس کی مثال 71سال پہلے قائم کی گئی تھی۔وہ ایسوسی ایشن کے محمودآباد سب آفس میںہیئرڈریسرز برادری کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر سرفراز احمد،مہندی خان،محمدپرویز،غلام عباس،بابا اسماعیل اورمختلف ٹائونز کے ہیئرڈریسرزرہنما بھی موجود تھے۔اجلاس میں ایک قرار داد پیش کی گئی جس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس ثاقب نثار کے قائم کردہ دیامیربھاشا اور مہمند ڈیم فنڈمیں ملک بھر کے تمام ہیئرڈریسرز اپنی ایک دن کی آمدنی اپنے قریبی بینکوں کی برانچوں میںجمع کرائیں گے ۔ایم اے انور نے کہا کہ شہر بھر کے ہیئرڈریسرز اور بیوٹیشنز کے زیراستعمال اشیاء کی قیمتوں میں کئی گنااضافہ ہوچکاہے جبکہ گزشتہ تین سال سے ہیئرڈریسرز برادری نے ہیئرکٹنگ،شیو،فیس واش،کلر سمیت تمام تر کاموں کے ریٹس میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے لیکن اب بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر نرخوںمیں اضافہ ضروری ہوچکا ہے کیونکہ مہنگائی نے کمرتوڑ کر رکھ دی ہے اورف ہیئرڈریسرزمہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہیں۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہیئرڈریسرز کے لئے نئے نرخنامہ کا اجراء آئندہ چندروز میں کردیا جائے گا اور نئی ریٹ لسٹ ایسوسی ایشن کے دفتر سے حاصل کی جاسکے گی۔اجلاس میں شریک تمام شرکاء نے ایم اے انور کی قیادت پر

اعتماد کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر ناصر محمود نے کہا کہ ہیئرڈریسرز کو ایک بار پھر متحد کرنے کا سہرا ایم اے انور کے سر ہے اور اب ہمیں اپنی صفوں سے ناپسندیدہ عناصر کو نکالنا ہوگا۔ غلام عباس نے شہر میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیااور اس توقع کا اظہار کیا کہ نئی حکومت ہیئرڈریسرز برادری کے مسائل حل کرے گی اور مہنگائی کو کم کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…