ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یوم آزادی پربجلی بحران کے خاتمے کی جانب اہم پیشرفت، نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے پوری پیداواری صلاحیت حاصل ،منصوبے سے سالانہ کتنے یونٹ بجلی مہیاہوگی؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 14  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) قومی اہمیت کے حامل نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تاریخی پیش رفت ہوئی ہے اور آج اِس منصوبے نے اپنی پوری پیداواری صلاحیت حاصل کر لی ہے ۔منصبوبے کے چاروں یونٹ اِ س وقت اپنی پوری پیداواری صلاحیت کے مطابق نیشنل گرڈ کو 969میگاواٹ بجلی مہیا کررہے ہیں ۔چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) نے اِس اہم کامیابی کے حصول پر پراجیکٹ انتظامیہ ، واپڈا انجینئرز اور دیگر ملازمین کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے چار پیداواری یونٹ ہیں اور واپڈا نے اِن چاروں یونٹ کو مرحلہ وار مکمل کیا ہے ۔ منصوبے کے پہلے یونٹ سے اپریل میں بجلی کی پیداوارشروع ہوئی تھی جبکہ باقی تینوں یونٹ تقریباًایک ایک ماہ کے وقفہ سے آپریشنل کئے گئے ہیں ۔چوتھااور آخری یونٹ گزشتہ روز نیشنل گرڈ سے منسلک کیا گیا تھا اور یہ یونٹ بھی آج اپنی پوری پیداواری صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کر رہا ہے ۔نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جدید انجینئرنگ کا حامل پن بجلی منصوبہ ہے ، اِس منصوبے کا 90 فی صد حصہ زیر زمین واقع ہے۔ آزاد کشمیر میں دریائے نیلم پر تعمیر کئے گئے اِس منصوبے کے اہم حصوں میں نوسیری کے مقام پر تعمیر کیا گیا ڈیم، 52 کلو میٹر طویل سرنگوں پر مشتمل زیر زمین واٹر وے سسٹم اور چھتر کلاس کے مقام پر زیر زمین تعمیر کیا گیا پاور ہاؤس شامل ہیں ۔ پاور ہاؤس میں چار پیداواری یونٹ نصب کئے گئے ہیں جن میں سے ہر ایک کی پیداوار ی صلاحیت 242 اعشاریہ 25 میگاواٹ ہے ۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ قومی نظام کو سالانہ اوسطاً تقریبا5 ارب یونٹ بجلی مہیا کر ے گا ۔اِس منصوبے کے فوائد کا تخمینہ تقریباً 55 ارب روپے سالانہ ہے ۔ منصوبہ ملک میں بجلی کی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…