اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے کے طیارے میں غیر ملکی لڑکی کی پاکستانی پرچم کیساتھ رقص کی ویڈیو پر چیئرمین نیب کا نوٹس، سی ای او پی آئی اے کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر سخت کارروائی کا حکم، پی آئی اے والوں کو مشکل میں ڈالنے والی غیر ملکی لڑکی دوبارہ منظر عام پر آگئی ، شاندار اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے طیارے میں
غیر ملکی لڑکی کی پاکستانی پرچم کیساتھ رقص کرتے ہوئے ککی چیلنج کی ویڈیو پر چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نوٹس لیتے ہوئے سی ای او پی آئی اے کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر سخت کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔ غیر ملکی لڑکی کون تھی اور یہ ائیرپورٹ پر کھڑے طیارے تک کیسے پہنچی ان میں سے پہلے سوال کا جواب سامنے آگیا ہے۔ پاکستان کے مؤقر انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے طیارے میں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی پرچم پکڑے ککی چیلنج میں رقص کرتی یہ لڑکی ’ایوا زو بیک‘ (Eva zu Beck)ہے، لڑکی سارے معاملے کے بعد خود منظر عام پر آگئی ہے اور اس نے رقص کی ویڈیو پر جب چیئرمین نیب نے نوٹس لیا اور بات سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اس نے بھی ایک ویڈیو پوسٹ کر دی ہے، جس میں اس نے کہا ہے کہ ’’اس ویڈیو پر میرے فالوورز کی طرف سے مجھے بے تحاشا مثبت پیغامات بھی موصول ہوئے ہیں۔ اس ویڈیو کا مقصد پاکستان کی سیاحت و ثقافت کی تشہیر کرنا تھا تاہم اگر اس سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں اس پر معذرت خواہ ہوں۔ میں پاکستان سے محبت کرتی ہوں اور پوری دنیا میں اس کے کلچر اور سیاحت کی تشہیر کرتی رہوں گی۔‘‘اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایوازوبیک پولینڈ اور انگلینڈ کی شہری ہے تاہم وہ ایک گلوبل سٹیزن ہے اور ملکوں ملکوں گھومتی رہتی ہے۔ ان دنوں وہ پاکستان میں موجود ہے اور یہاں کے سیاحتی مقامات کی سیر کر رہی ہے۔