ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

یوم آزادی کے حوالے سے منفی بیان مولانا فضل الرحمن کے گلے پڑ گیا،امیر جے یو آئی(ف) کیخلاف غداری کا مقدمہ درج

datetime 14  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یوم آزادی کے حوالے سے متنازع بیان،امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن کیخلاف بہاولپورمیں مقدمہ درج کرلیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بہاولپور میں شہری کلیم اللہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر تھانہ کینٹ میں مولانا فضل الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فضل الرحمن نے اپنے آباؤاجدادکے نظریے کی پیروی کرتے ہوئے پاکستان مخالف بیان دیا۔

انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر جو بیان دیا ہے وہ غداری کے مترادف ہے۔اس لیے  فضل الرحمن غداری پر مبنی بیان دیکر آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مرتکب ہوئے ہیں۔ یاد رہے فضل الرحمن نے کہا تھا کہ ہر سال 14 اگست یوم آزادی کے طور پر منایا جاتا ہے لیکن اب کی بار ہم 14 اگست کو یوم آزادی نہیں منا سکتے کیونکہ ہماری رائے کا حق چھین لیا گیا ۔شہبازشریف نے بھی ان کے اس موقف کی حمایت کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…