ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کے وزیراعظم بننے سے پہلے ہی کتنی تعداد میں انتہائی مہنگی ترین کاریں وزیراعظم ہائوس پہنچا دی گئیں، جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائینگے

datetime 14  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خان کے وزیراعظم ہائوس پہنچنے سے قبل ہی انتہائی پرتعیش چھ گاڑیاں وزیراعظم ہائوس پہنچا دی گئیں۔ ویب سائٹ پاک ویلز کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے سے قبل ہی انتہائی پرتعیش چھ مرسٹڈیز گاڑیاں وزیراعظم ہائوس پہنچا دی گئی ہیں ۔ مرسڈیز S600’’مے بائیچ‘‘گاڑیاں ریاست کےمہمانوں اور

وزیراعظم کے معیار کے مطابق بکتر بند اور بم پروف ہیں۔ جبکہ ایک گاڑی کی قیمت 18کروڑ روپے ہے ۔ اس گاڑی کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ انتہائی کشادہ اور نہایت آرام دہ اور پرسکون ہے۔ گاڑی میں لگا ایک فیچر جسے میجک باڈی کنٹرول کہا جاتا ہے اپنے فرنٹ فیسنگ کیمرے کی مددد سے سامنے کی سڑک پر موجود خرابی کو دیکھتا ہے اور گاڑی کا کنٹرولر فوراَ گاڑی کی سسپنشن آٹومیٹک ایڈجسٹ کر لیتا ہے۔ انفوٹینمنٹ کے فیچر بھی گاڑی میں رکھے گئے ہیں، ریفریشمنٹ باکس اور فولڈنگ ٹیبل بھی اس میں موجود ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق موجودہ صدر اور نگران وزیراعظم بھی اسی ماڈل کی گاڑی استعمال کر رہے ہیں جنہیں 2016میں خریدا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف ”BMW 760Li“گاڑی استعمال کرتے تھے۔بتا یا گیا ہے کہ ان گاڑیوں کے علاوہ ”BMW M760“ ماڈل کی گاڑیاں بھی وزیراعظم ہاوس بھجوائی گئی ہیں ۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا تھا۔ یہ پاکستان کی پندرویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس تھا جس میں نو منتخب اراکین نے حلف لیا ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اب 15اگست کو منعقد ہو گا جس میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا خفیہ رائے شماری کے ذریعے چنائو کیا جائے گا جبکہ 17اگست کو قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کا چنائو کیا جائے گا اور پہلے سے ہی تحریک انصاف کی پوزیشن واضح اور برتری سامنے آنے کے باعث متوقع طور پر پاکستان کے اگلے وزیراعظم عمران خان ہونگے جو 18اگست کو ایوان صدر میں ایک نہایت سادہ مگر پروقار تقریب میں پاکستان کے وزیرعظم کا حلف اٹھائیں گے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…