جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کپتان کی جانب سے نامزدگور نر سندھ عمران اسماعیل کی تعلیمی قابلیت کیا نکلی؟ اٹلی کی کسی یونیورسٹی سے ماسٹر نہیں بلکہ کس کلاس سے آگے پڑھے ہی نہیں ؟ کونسا گھنائونے کاروبار کرتے رہے، شہرت کیسی ہے؟تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 14  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف عام انتخابات میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اور گزشتہ روز نو منتخب اراکین اسمبلی نے پندرویں قومی اسمبلی اجلاس کے افتتاحی اجلاس میں حلف اٹھا لیا ہے جبکہ سندھ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان اسمبلیوں کے بھی افتتاحی اجلاس میں نو منتخب صوبائی اراکین اسمبلی حلف اٹھا چکے ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کا افتتاحی اجلاس 15اگست

بروز بدھ ہونا ہے جس میں نو منتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔ مرکزاور خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت بننے سے متعلق کوئی بھی شک و شبے کا شکار نہیں جبکہ پنجاب میں بھی تحریک انصاف کی اکثریت حاصل کرنے سے متعلق دعوے سامنے آرہے ہیں اور متوقع طور پر تحریک انصاف پنجاب میں بھی حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی جبکہ بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ ملکر حکومت بنائے جانے سے متعلق معاملات طے پا چکےہیں ، سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کا اپوزیشن لیڈر سامنے آنے کا قوی امکان ہے۔ عمران خان اور تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت اس وقت حکومت سازی اور عہدوں ، وزارتوں پر تعیناتیو ں اور نامزدگیوں کے حوالے سے سر جوڑ کر بیٹھ چکی ہے اور کچھ عہدوں پر نامزدگیاں بھی سامنے آئی ہیں جبکہ صوبوں میں گورنرز کی تبدیلی کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے اور عمران خان کی منظوری سے سندھ میں عمران اسماعیل اور پنجاب میں چوہدری سرور کو تحریک انصاف نے گورنر نامزد کر دیا ہے۔ اس حوالے سے معروف کالم نگار محمدبلال غوری اپنے کالم میں انکشاف کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ کپتان نے ابھی تک اپنے لئے جو ٹیم منتخب کی ہے اس کے لئےنورتن کی اصطلاح ہی موزوں محسوس ہوتی ہے کیونکہ ان میں سے ہر ایک رتن جگمگاتا محسوس ہوتا ہے۔ کپتان کے ہم نام عمران اسماعیل

سے آغاز کرتے ہیں جنہیں گورنر سندھ نامزد کیا گیا ہے ۔موصوف نے کراچی میں بہت نیک نامی کمائی ہے۔ منرل واٹر اور غیرمعیاری جوس کی فروخت کے کاروبار سے منسلک رہے ہیں ،دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ انہوں نے اٹلی سے تعلیم حاصل کی لیکن الیکشن کمیشن میں نامزدگی فارم جمع کروایا تو معلوم ہوا کہ بات بی کام پارٹ ون سے آگے نہیں بڑھ سکی یعنی ایف اے پاس ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…