اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی جانب سے ترکی پر پابندیاں عائد ہونے پر پاکستان کھل کر ترکی کے حق میں سامنے آگیا، ترک حکومت اور عوام کیساتھ اظہار یکجہتی ، امریکہ اقدامات کی مخالفت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے ترکی پر پابندیوں کے خلاف پاکستان بھی کھل کر سامنے آگیا ہے اور اس نے ترکی پر امریکی پابندیوں کی سخت مخالفت کرتے ہوئے ترک حکومت اور عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا اس حوالے
سے بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان معاملات کو باہمی بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا حامی ہے۔ترکی پاکستان کا دیرینہ دوست ملک اور خطے میں امن وامان اور سیکیورٹی کی صورتحال کوکنٹرول کرنے میں ترکی نے اپنا کردار ادا کیا ہے جبکہ عالمی معیشت میں ترکی ایک اہم کردار کا حامل ملک ہے ۔ہم ترکی کی حمایت اور معیشت میں اسکے کردار کو اہمیت دیتے ہیںجبکہ دوست اور برادر مسلمان ملک کی حمایت جاری رکھی جائیگی۔