اسلام آباد (نیوز ڈیسک) 15 ویں قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں نومنتخب ممبران نے حلف اٹھایا، اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین تحریک انصاف کے چیئرمین اور نامزد وزیراعظم عمران خان کے قدموں میں بیٹھ کر ان سے بات چیت کرتے رہے، واضح رہے کہ حلف لینے کے بعد اجلاس جاری تھا اور ممبران باری باری جا کر سپیکر قومی اسمبلی کے پاس جا کر دستخط کر رہے تھے اس موقع پر ڈاکٹر عامر لیاقت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پاس
آئے اور ان کی نشست کے بازو کو پکڑ کر نیچے بیٹھ گئے اور ان سے گفتگو شروع کر دی، اس موقع پر دیگر ارکان اسمبلی عامر لیاقت کو بڑی حیرانی سے دیکھتے رہے کہ وہ کس طرح نیچے بیٹھ کر عمران خان سے گفتگو کر رہے ہیں، اگر کوئی ممبر اسمبلی اگر وزیراعظم سے ملنے جاتا ہے تو وہ پاس کھڑے ہو کر ان سے گفتگو کرتا ہے یا پھر جھک کر بات چیت کرتا ہے مگر ڈاکٹر عامر لیاقت نے تو عمران خان کے قدموں میں بیٹھ کر گفتگو کرکے ایک نئی مثال قائم کردی ہے۔