لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عیدالاضحی کی آمد آمد ہے اور مویشی منڈیاں بھی اپنے عروج پر پہنچی ہوئی ہیں جس میں لوگ قربانی کے لیے جانور خریدنے جا رہے ہیں، اس موقع پر فراڈیے اور نوسربازوں نے بھی منڈی کا رخ کیا ہوا ہے۔
ایسا ہی ایک واقعہ کچھ روز قبل پیش آیا جہاں کچھ لوگ ایک بچے سے بکرا خرید کر لے گئے لیکن اسے جعلی نوٹ دے گئے جب بچے کو پتہ چلے کہ وہ لوگ اسے جعلی نوٹ دے گئے ہیں تو اس نے رو رو کر اپنے آپ کو ادھ موا کر لیا، اس موقع پر کچھ لوگوں نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی اور بتایا کہ اس بچے سے کچھ لوگوں نے 28 ہزار میں بکرا خریدا اور جعلی نوٹ دے کر چلے گئے۔ بچے نے لوگوں سے مدد کی اپیل کی تھی، اس کی اپیل پر اقراء یونیورسٹی کے چند طالب علموں نے مخیر حضرات اور یونیورسٹی انتظامیہ کے تعاون سے اس بچے کی مدد کا فیصلہ کیا اور ان طالب علموں نے پچاس ہزار روپے کی رقم اکٹھی کی اور اس بچے کو دے دی، ان طالب علموں نے یہ احسن اقدام کرنے کے ساتھ ساتھ اس بچے اور اس کے بہن بھائیوں کے لیے عید پر پہننے کے لیے نئے کپڑے اور جوتے بھی خرید کر دیے۔ اقراء یونیورسٹی کے طالب علموں کے اس اقدام پر تمام پاکستانی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں اور ان کے اس عمل کو سراہا جا رہا ہے۔ عیدالاضحی کے موقع پر فراڈیے اور نوسربازوں نے بھی منڈی کا رخ کیا ہوا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ کچھ روز قبل پیش آیا جہاں کچھ لوگ ایک بچے سے بکرا خرید کر لے گئے لیکن اسے جعلی نوٹ دے گئے جب بچے کو پتہ چلے کہ وہ لوگ اسے جعلی نوٹ دے گئے ہیں تو اس نے رو رو کر اپنے آپ کو ادھ موا کر لیا، اس موقع پر کچھ لوگوں نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی