اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ کے لیے بڑی حد تک لائن اپ مکمل کر لی ہے، تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے عہدوں پر تقرریوں کا سلسلہ جاری ہے، واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے اب تک پنجاب،
خیبرپختوں خوا اور سندھ کے گورنرز کے ناموں کا اعلان کیا جا چکا ہے اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے نام کا بھی سامنے آ چکا ہے، موجودہ صدر ممنون حسین کی مدت بھی ستمبر بھی ختم ہو جائے گی اس لیے تحریک انصاف نے صدر کے نام پر بھی غور کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کراچی سے منتخب ہونے والے عارف علوی کے نام پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ کو بھی بڑی حد تک حتمی شکل دے دی ہے، تحریک انصاف کی جانب سے اب تک جن رہنماوں کو وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ، پرویز خٹک کو وزارت داخلہ، شفقت محمود کو وزارت دفاع، اسد عمر کو وزارت خزانہ اور فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، خسرو بختیار کو وزارت صنعت و تجارت ملنے کا امکان ہے، تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو وزارت کے بجائے وزیراعظم کی مشیر برائے قومی سلامتی کا عہدہ دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے عہدوں پر تقرریوں کا سلسلہ جاری ہے، واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے اب تک پنجاب، خیبرپختوں خوا اور سندھ کے گورنرز کے ناموں کا اعلان کیا جا چکا ہے اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے نام کا بھی سامنے آ چکا ہے