اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ان عام انتخابات میں بڑے بڑے سیاسی برج الٹ گئے، بڑے بڑے سیاسی رہنماؤں کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ واضح رہے کہ 15ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں 1984ء سے کامیاب ہونے والے سینئر سیاسی رہنما بھی شکست کے باعث شامل نہ ہو سکے، ن لیگ کے ناراض رہنما چوہدری نثار 1984ء سے اسمبلی کے ممبر منتخب ہوتے آئے ہیں لیکن اس دفعہ انہوں نے دو حلقوں سے انتخاب میں حصہ لیا لیکن انہیں تحریک انصاف
کے رہنما سے شکست کھانا پڑی، وہ ممبر قومی اسمبلی تو منتخب نہیں ہو سکے لیکن وہ اپنی صوبائی نشست جیت کر ممبر پنجاب اسمبلی بنیں گے۔ چوہدری نثار کے علاوہ نومنتخب اسمبلی میں بڑے سیاسی نام شامل نہیں ہیں ان میں سرفہرست میاں محمد نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، مولانا فضل الرحمان، خواجہ سعد رفیق، عابد شیر علی، دانیال عزیز، طلال چوہدری، یوسف رضا گیلانی، آفتاب شیر پاؤ ، محمود اچکزئی اور کئی دیگر رہنما بھی شامل ہیں۔