غیرملکی خاتون کا پاکستانی پرچم پہن کر پی آئی اے کے طیارے کے اندر اور سامنے غیر مہذب ڈانس،ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، نیب حرکت میں آگیا

13  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)پی آئی اے کے طیارے میں پاکستانی پرچم تھامے غیر ملکی خاتون کی رقص کی ویڈیو وائر ہو گئی۔سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون پی آئی اے کے طیارے کے اندر اور باہر رن وے پر کی کی چینلج کی طرح رقص کر رہی ہے۔طیارے میں خاتون کے رقص کی ویڈیو کے حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ویڈیو پارکنگ میں کھڑے طیارے میں فلمائی گئی لیکن اس سے ایئر لائن انتظامیہ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ

غیر ملکی خاتون کی رقص کی ویڈیو پی آئی اے کے پیج پر شیئر کی گئی تھی جو وائرل ہو گئی۔قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خاتون کی رقص کی ویڈیو پی آئی اے کے پیج سے ہٹا دی گئی ہے۔دوسری جانب نیب نے غیر ملکی خاتون کی قومی پرچم کی بے حرمتی کا نوٹس لے لیا ہے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی خاتون قومی پرچم کی بے حرمتی کرتے ہوئے رن وے اور جہاز تک کیسے پہنچی؟ قومی پرچم کی بیحرمتی کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی پرچم کی بیحرمتی کرنے والے سے رعایت نہیں کی جائے گی، پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو اور متعلقہ حکام کے خلاف ایکشن لیا جائیگا۔ادھر پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو سے ایئرلائن کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ایئرلائن ذرائع کے مطابق ویڈیو پی آئی اے کے مارکیٹنگ ڈپارمنٹ کے بعض افسران نے تیار کی اور آفیشل پیچ پر شیئر کردی تاہم اس ویڈیو سے متعلق منفی پیغامات ملے اور دیکھنے والوں نے اسے قومی پرچم کی بے حرمتی قرار دیا۔ویڈیو پاکستان کے کسی ایئرپورٹ کے پارکنگ ایریامیں کھڑے پی آئی اے کے ٹیون اوٹر طیارے میں فلمائی گئی جس میں پاکستانی لباس پہنے اور قومی پرچم لئے غیرملکی خاتون پہلے طیارے میں سیٹوں کے درمیان اورپھر طیارے سے باہر آکر ڈانس کرتی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ غیرملکی خاتون کے رقص کی ویڈیوپی آئی اے کے پیج پر شیئر کی گئی تھی

جسے ہٹادیا گیا ہے لیکن یہ اس سے پہلے ہی وائرل ہوگئی تھی۔ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ غیرملکی خاتون ایئر پورٹ پر کھڑے پی آئی اے کے طیارے میں کیسے پہنچی، سوال یہ بھی ہے کہ ایئرپورٹ کے انتہائی حساس مقام پر غیرملکی خاتون بغیر ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کی اجازت کے نہیں پہنچ سکتی۔انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ کے اندر فلم بندی بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اے ایس ایف کی اجازت کے بغیر نہیں ہو سکتی تو یہ اجازت کس نے دی اور کسی کی درخواست پر دی گئی ۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…