پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کے حکم پر سابق اعلیٰ فوجی افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا

datetime 13  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ کے حکم پر سابق اعلیٰ فوجی افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیااسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے حکم پر اصغر خان کیس میں ملوث سابق اعلیٰ فوجی افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔اصغر خان کیس کے حوالے سے

سابق آرمی چیف جنرل (ر) اسلم بیگ کے وکیل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے گزشتہ حکم نامے میں فوجی افسران کے حوالے سے سوال اٹھایا تھا، پوچھا تھا فوجی افسران کے خلاف کارروائی سول حکومت کرے گی یا فوج؟۔سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرز اسلم بیگ کے وکیل نے بتایا کہ آرمی ایکٹ کے تحت اسلم بیگ کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے ٗسپریم کورٹ میں بھی کیس سماعت کے لیے مقرر ہے، کیا اسلم بیگ کا سماعت پر موجود ہونا لازم ہے؟۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ کہ اسلم بیگ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کریں، مقدمہ کی فائل دیکھے بغیر حاضری سے استثنیٰ کیسے دے سکتا ہوں؟۔واضح رہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب ں ثار نے اصغرخان کیس 15 اگست کو سماعت کے لئے مقرر کیا ہے۔ قبل ازیں مئی میں بھی سپریم کورٹ نے اصغر خان عملدرآمد کیس میں سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کی نظر ثانی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔ عدالت نے 1990 کے انتخابات میں دھاندلی کیذمہ دار اعلیٰ سابق فوجی افسران کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا تھا۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…