کراچی (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے سندھ کے لیے نامزد گورنر عمران اسماعیل نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں، تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل بغیر رجسٹریشن کی قیمتی گاڑی پر فینسی نمبر پلیٹ لگا کر شہر بھر میں پھرتے رہے مگر ان کی یہ گاڑی پولیس کی نظروں سے اوجھل رہی۔ نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پرانے پاکستان کے بنائے
ہوئے قوانین کو روند ڈالا، عمران اسماعیل کے اس عمل پر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور عوام نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عمران اسماعیل ابھی نہ تو گورنر بنے ہیں اور نہ ہی انہوں نے حلف اٹھایا ہے لیکن پھر بھی وہ اپنے آپ کو گورنر سمجھنے لگے ہیں اور اس کے علاوہ تحریک انصاف کے تبدیلی کے نعرے کو بھی انہوں نے آئینہ دکھا دیا ہے۔